کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، دوا خان صابر سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پارٹی رہنماؤں نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
THE PUBLIC POST