سپریم کورٹ سے عمران خان کی ضمانت منظور، کیا بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ضمانت کی درخواستیں منظور کیں اور فریقین کو حکم نامے کے لیے ایک بجے چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

سپریم کورٹ سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی فوری طور پر عمران خان رہا نہیں ہو سکیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف راولپنڈی میں درج 43 مقدمات میں تاحال ضمانت حاصل نہیں کی جب کہ یہ تمام مقدمات ستمبر، اکتوبر اور نومبر احتجاج سے متعلق ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں درج 9 مئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے 9مئی مقدمات میں ضمانتوں کے مچلکے تاحال داخل نہیں کروائے گئے۔

لاہور کے مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *