جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق،اترتے ہوئے حادثہ ہوا

کراچی (پبلک پوسٹ )
جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔

طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Check Also

پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *