لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز۔

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت فیسٹیول صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق سفارشات حکومت کو پیش کر دیں، جن کے مطابق بسنت اندرونِ شہر کے علاقوں میں محدود سطح پر منانے کی اجازت کی تجویز ہے۔

اندرونِ شہر کے علاقوں میں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل شامل ہیں، اندرونِ شہر 2 روزہ بسنت فیسٹیول کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے بسنت کے لیے محفوظ پلان تیار کر کے حکومت کو پیش کر دیا، بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کا کور لازمی استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ لاہور کی مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کیا جائے گا، تیز دھاتی تار، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

ڈور اور پتنگوں پر بار کوڈ لگانا لازمی ہو گا، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، غیر محفوظ ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔

Check Also

معیشت کو حالیہ سیلاب سے 822 ارب روپے کا نقصان،70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *