اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، گلگت اور ایبٹ آباد کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سوات اور مالا کنڈ کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔

دوسری جانب جرمن ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ افغانستان تاجکستان سرحد پر زلزلہ آیا، جس کی شدت5.6 ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

معیشت کو حالیہ سیلاب سے 822 ارب روپے کا نقصان،70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *