معیشت کو حالیہ سیلاب سے 822 ارب روپے کا نقصان،70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے،

جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق، زراعت اور انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفراسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744 ارب روپے بتایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 822 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سیلابوں سے 229,763 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 59,258 مکمل طور پر تباہ اور 170,505 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ آفت کے نتیجے میں 1,037 افراد جاں بحق اور 1,067 زخمی ہوئے۔

Check Also

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز۔

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *