گھر سے 6 لاشیں ملنے کا معمہ حل! شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والی خاتون کا آخری ویڈیو بیان سامنے آگیا

خیرپور (پبلک پوسٹ)معروف تاجر کے گھر میں شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والی خاتون کا آخری ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے معروف تاجر چوہدری بشیر آرائیں کے گھر سے بیٹے، بہو اور چار کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ خاتون اقصیٰ نے اپنے شوہر نوید آرائیں اور چار بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد ازاں اپنے سسرالیوں کو قتل کی اطلاع دینے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

ایس ایس پی خیرپور سردار نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں مقتول نوجوان نوید آرائیں کے والد صدر کجھور منڈی چودھری بشیر آرائیں نے اطلاع دی پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر گھر کو سیل کردیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھائیں گے۔

سردار نیازی نے کہا کہ جائے وقوعہ سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے، جو خاتون کے ہاتھ میں موجود تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون اقصی نے مرنے سے پہلے اور شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کہ بعد ایک وائس اوور والا ویڈیو میں ریکارڈ کر کے رکھا، جس میں شوہر کی بیوفائی کی بات کی اور شوہر کی جانب دوسری شادی کرنے کا کہا۔

خاتون نے ایک لڑکی کی تصاویر ڈالتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُس نے اُس کے شوہر سے تعلقات قائم کر کے اس کا گھر برباد کردیا۔

حکام کے مطابق اقصی کی ایک اور وائس پولیس کو مل گئی ہے جس میں وہ شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر رہیں ہیں جبکہ تاحال واقع ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

خیرپور کی جامع مسجد میں چھہ افراد کی جنازہ اد کی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *