کراچی(پبلک پوسٹ)معروف اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
صبا قمر پاکستان کی ایک بڑی اسٹار ہیں، ان کی فلموگرافی اور ٹیلنٹ کا کوئی مقابلہ نہیں۔ مداح ان کی ہر کردار کو کمال کی اداکاری سے نبھانے کی صلاحیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، اداکارہ سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی شفٹ ہوں گی، جس پر اداکارہ نے فوراً کہا “استغفراللہ!”، یہ تبصرہ اب وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد سے کراچی والوں کو یہ بات پسند نہیں آ رہی۔
THE PUBLIC POST