کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، جس کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے،

جس کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں 24 کلومیٹر پر تھا۔

محکمہ موسمیات کراچی نے مزید بتایا کہ زلزلہ دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

اس سے قبل یکم اکتوبر کو کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں یکم اکتوبر کی صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی،

زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *