کراچی بھر کے تمام ھوٹل اینڈ رسٹورنٹ مالکان سراپا احتجاج چیف سیکریٹری سندھ کو ہٹایا جائے: مطالبہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

معاشی قتل عام کو بندکیا جائے

کمشنر کراچی کی جانب سے انکروچمنٹ کی اڑ میں ھوٹل انڈسٹری کے خلاف ٹارگٹڈ اپریشن ( ھوٹل کا سیل اور سامان ضبط ہونے ) کے خلاف بھرپور مذمت کرتے ہیں
کراچی بھر کے تمام ھوٹل اینڈ رسٹورنٹ مالکان سراپا احتجاج ہیں

ال سندھ ھوٹل اینڈ رسٹورنٹ گرینڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج مورخہ 5 نومبر 2025 بروز بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے اور کراچی پریس کلب کے سامنے ہم احتجاجی مظاہرے کے زریعے اپنی آواز کو بلند کر رہے ہیں

اعلی حکام سے گزارش ہے کہ غیر قانونی سیل اور ایف آئی آر ،سامان اٹھاکر ضبط کرناختم کریں

جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس پر نظر ثانی کریں

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف سیکریٹری سندھ کو ہٹایا جائے

کمشنر کراچی کی یک طرفہ کارروائی نا منظور

وزیر اعلیٰ سندھ کی خاموشی نامنظور

مہنگائی کے اس نازک دور میں ہوٹل بند کرنا ظلم ہے۔

انکروچمنٹ کی آڑ میں ہوٹل سیل کرنا بند کیا جائےہوٹل انڈسٹری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔۔۔*

Check Also

ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت

ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *