فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی ایک پوسٹ کے بعد نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیزے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بچوں کے سردی کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔
اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب میدان میں کودیں اور انہوں نے علیزے سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اب اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس تنازع کے دوران نیا پینڈورا باکس کھولا اور اخراجات کے حساب سے سارا کھاتہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔
تابندہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کیلیے علیزے کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے اس دو لاکھ روپے کا بریک اپ بتایا کہ دونوں بچوں کے اسکول کی فیس اور دیگر اخراجات بھی اس میں شامل ہیں. اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ کورٹ میں تمام ریکارڈ موجود ہے۔

فیروز خان کی بہن کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ فاطمہ، سلطان آپ کے بھتیجے اور فیروز کی اولاد ہیں، مہنگائی کے اس دور میں دو لاکھ روپے کم ہے اور وہ کیوں آپ کی طرح اچھی زندگی نہیں گزار سکتے۔

تابندہ ملک کی اس پوسٹ پر علیزے سلطان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اُن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
THE PUBLIC POST