کراچی (پبلک پوسٹ )
سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے اپنے شوہر کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کے جانے کے بعد انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ دہشتگرد خوش نہ ہوں،
کیونکہ مشن رکا نہیں—صرف ایک لمحے کو تھما ہے، ا
ور ان کے بچے اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
نورین اسلم نے کہا کہ اگر چوہدری اسلم طوفان اور لاوا تھے تو وہ خود اس لاوے کی آگ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ایک گھریلو خاتون تھیں جو لال بیگ سے بھی ڈر جاتی تھیں، لیکن چوہدری اسلم جاتے جاتے ان میں ایسی ہمت چھوڑ گئے جس نے انہیں مضبوط بنادیا۔
THE PUBLIC POST