کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی(رپورٹ صبا حت زیدی)
—ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں مدثر، سجاد علی اور محمد خالد شامل ہیں جنہیں سمن آباد کراچی سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بغیر کسی لائسنس کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت اہم شواہد بھی برآمد کیے۔

کارروائی میں مجموعی طور پر 18 ہزار سعودی ریال، 10 ہزار امریکی ڈالر، 5 ہزار برطانوی پاؤنڈ جبکہ 63 لاکھ 45 ہزار روپے ضبط کیے گئے۔

برآمد ہونے والی رقوم کی منی ٹریل کے حوالے سے ملزمان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی جاری ہیں۔ ادارے کے مطابق غیر قانونی ہنڈی و حوالہ اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف بے نامی کارروائیاں مستقبل میں مزید تیز کی جائیں گی۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *