“چائنہ پورٹ سے ملنے والی شہناز کی لاش کے معاملے میں اہم پیش رفت”

کراچی (پبلک پوسٹ )
پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہناز کو پیسوں کے تنازع پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم چھپانے کے لیے انتہائی سفاکانہ اقدام کیا اور مقتولہ کا چہرہ پتھر سے مسخ کیا اور انگلیاں جلا دیں تاکہ شناخت اور فارنزک شواہد مٹائے جا سکیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتولہ شہناز مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور 22 نومبر سے لاپتہ تھی۔ اہلِ خانہ کی تلاش کے باوجود اسے ڈھونڈا نہیں جا سکا، تاہم چائنہ پورٹ کے قریب اس کی مسخ شدہ لاش ملنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔

ملزم احتشام کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مزید تفتیش کی، جس میں اس کے بیان اور شواہد کے مطابق جرم کی تفصیلات سامنے آئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کو پیسوں کے لین دین پر تنازع کے بعد قتل کیا اور بعد میں شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *