کراچی (پبلک پوسٹ )
شہر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود جرائم پیشہ عناصر پولیس کی گرفت سے با آسانی بچ نکل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، لاکھوں روپے کے چالان،
اسٹریٹ کرائم کرنے والے، ٹارگٹ کلرز اور حتیٰ کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے بھی کیمروں کی موجودگی کے باوجود پکڑے جانے سے محفوظ ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے باوجود جرائم کی پیچیدگی اور مقامی معلومات کی کمی کے باعث کیمرے مکمل مؤثر ثابت نہیں ہو پا رہے۔
شہری بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ جرائم روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں۔
معاملے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف کیمروں پر انحصار کافی نہیں، اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید نگرانی کے ساتھ ساتھ انسداد جرائم کی عملی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
THE PUBLIC POST