شہریوں کو 24 گھنٹوں کے دوران صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی۔
سوئی نادرن گیس نے ملک بھر میں گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔عوام کو کھانا پکانے اور گھریلو ضروریات انہی اوقات میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔
موسم بدلتے ہی گیس کا نیا شیڈیول بھی آگیا۔سوئی نادرن گیس نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستان بھر میں گیس روزانہ صرف تین اوقات میں دستیاب ہوگی۔
(گرافک انفو کارڈ دکھائیں)
صبح 5:30 سے 8:30 بجے تک،
دوپہر 11:30 سے 1:30 بجے تک،
اور شام 5:30 سے 8:30 بجے تک۔
حکام کے مطابق ان اوقات کے علاوہ گیس کی فراہمی محدود یا مکمل طور پر بند رہے گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کھانا پکانے سمیت دیگر ضروری کام انہی اوقات میں مکمل کریں تاکہ مشکلات سے بچا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیا شیڈول ملک میں طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے عارضی طور پر نافذ کیا گیا ہے۔
THE PUBLIC POST