نقاب کھینچنے کا واقعہ: راکھی ساونت کا بھارتی وزیراعلیٰ سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے سرِعام معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نتیش کمار کو اس واقعے پر میڈیا کو بلا کر متاثرہ خاتون کو بہن کہہ کر سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک مسلم خاتون کے پردے پر اس طرح حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ وہ نتیش کمار کو اپنا پسندیدہ لیڈر سمجھتی تھیں، لیکن اس طرح کے رویے نے انہیں شدید مایوس کیا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش جی اگر میں اسی طرح سرِ بازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔

زائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عورت کا وقار اور سجاوٹ کوئی کھلونا نہیں ہے، خاص طور پر عوامی پلیٹ فارم پر تو بالکل نہیں۔ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے، کسی دوسری عورت کا نقاب اس طرح ہٹاتے ہوئے دیکھنا اور ساتھ ہی وہ بے پرواہ مسکراہٹ دیکھنا انتہائی اشتعال انگیز تھا۔ زائرہ وسیم نے مزید لکھا کہ طاقت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی حدود سے تجاوز کریں۔

Check Also

چاہت فتح علی خان پاکستان آئیڈل میں جج بننے کی خواہش رکھنے لگے

پاکستان کی سوشل میڈیا انٹرنیٹ شخصیت اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے عوامی حلقوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *