حیدرآباد: کھلے نالے میں گرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق، شہریوں کا سیوریج ہولز بند کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 مہر علی کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سالہ بچی کھلے نالے میں گر گئی

واقعے کے فوراً بعد قریبی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو نالے سے نکال کر طبی امداد کے لیے بھٹائی اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بچی کے انتقال کی تصدیق کے بعد ورثا لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم اور خوف کی فضا قائم ہے جبکہ اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے سیوریج ہولز اور نالوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Check Also

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں خطرناک ملزمان سمیت 16 ڈاکو مارے گئے

کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی، آپریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *