بھارت کھیل سے بھی خوفزدہ، ایڈیٹر اسپورٹس ایکسپریس سلیم خالق سمیت کئی صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل

پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے خوفزدہ ہے اور اس نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا جب کہ مودی سرکار اس سے قبل ملک کی کئی نامور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔

سلیم خالق نے بتایا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آج معطل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج مجھ سمیت کئی لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ بند کیا جا رہا ہے۔

سلیم خالق نے اس بندش کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں بھارت کے حوالے حقائق بتائے اور سچ دنیا کو دکھایا تو مجھ سمیت دیگر لوگوں کے اکاؤنٹ بند کردیے گئے۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *