7 ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹیٹ بینک کے ساتھ تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا، مشن دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن رپورٹ سے مشروط ہوگی۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *