پاکستانی کھلاڑیوں کی ’دھرِندھر’ کے گانے پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 جیتنے کے بعد جشن کو یادگار بنا دیا۔

دبئی میں بھارت کو فائنل میں 191 رنز سے شکست دینے کے بعد قومی نوجوان کھلاڑیوں نے فلم دھرِندھر کے مشہور گانے ’FA9LA’ پر رقص کیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو ایشیا کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں خوشی سے نہال کھلاڑی FA9LA کے ردم پر ڈانس کررہے ہیں۔

ساتھ ہی ایشین کرکٹ کونسل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’تم کوشش کر لو مگر آج کی رات یہ لڑکے رکنے والے نہیں ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرِندھر کا گانا اپنی مقبولیت کی وجہ سے پوری دنیا میں ٹرینڈ میں ہے اور اس پر نوجوانوں کی جانب سے کافی ریلز بنائی جارہی ہیں۔

Check Also

چھت پر ٹینس بال سے کھیلنے والا بچہ سوئنگ کا سلطان کیسے بنا؟ وسیم اکرم کی دلچسپ کہانی

کراچی(پبلک پوسٹ)کرکٹ ایک غیر یقینی اتفاقات کا کھیل ہے جس کا آغاز 1877 میں پہلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *