کراچی: جیکسن میں پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی بوتلیں برآمد

کراچی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کارروائی کے نتیجے میں 300 سے زائد غیر ملکی نان کسٹم شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق برآمد ہونے والی غیر ملکی شراب کی ایک بوتل کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے سے زائد ہے، جو اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Check Also

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4دہشت گر دہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *