کراچی: پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کی چوری ناکام، 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں روپے مالیت کی 36,000 کلو وزنی مشینری کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں اسٹیل مل کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق ملزمان قیمتی مشینری کو لوڈ کر کے کباڑ خانے میں فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔ پولیس نے فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے 22 ویلر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف پاکستان اسٹیل مل کی قیمتی مشینری محفوظ رہی بلکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *