عارف حبیب گروپ کا قومی ائیر لائن کے مکمل حصول میں دلچسپی کا اظہار،25 فیصد شیئرز خریدنے کا عندیہ

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ ان کا گروپ قومی ائیر لائن کے 100 فیصد حصص خریدنے میں پہلے ہی دلچسپی رکھتا تھا اور اب بقایا 25 فیصد شیئرز خریدنے کا بھی ارادہ ہے، جس کے لیے ہمارے پاس 90 دن کا وقت موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے بتایا کہ قومی ائیر لائن کے 75 فیصد شیئرز کی مد میں حکومت کو 10 ارب روپے مل رہے ہیں جبکہ بقیہ 25 فیصد شیئرز کی صورت میں حکومت کو 45 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی اب ان کے کنسورشیم میں شامل ہو چکی ہے۔

عارف حبیب کے مطابق پہلے مرحلے میں ائیر لائن کے جہازوں کی تعداد 38 تک بڑھائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے 64 تک لے جانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت قومی ائیر لائن پر 190 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ اس کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 180 ارب روپے ہے۔

چیئرمین عارف حبیب گروپ نے کہا کہ قومی ائیر لائن کو دوبارہ ایک عظیم ادارہ بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی اور اس عمل سے پاکستان کی معیشت کو بھی نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

Check Also

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4دہشت گر دہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *