قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا، برطانیہ سے دھمکیوں اور احتجاج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

میٹ کینل کو دن دو بجے کے قریب طلب کیا گیا اور برطانیہ میں ہونے والے واقعے پر احتجاج کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیمارش برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا،پاکستان نے برطانیہ سے احتجاج میں کہا حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سر زمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا، برطانیہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

پاکستان امید کرتا ہے کہ برطانیہ ایسے شرپسند عناصر کےخلاف سخت کارروائی کرے گا، امید ہے برطانیہ شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرائے گا۔

سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو برطانیہ میں مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کےخلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، احتجاج کے دوران کہا گیا کہ ان کو ایک کار بم دھماکے میں قتل کر دیا جائے گا۔

Check Also

سہیل آفریدی کو خوش آمدید،یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لاہور دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *