ہرارے میں تین ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ کل افغانستان سے کھیلے گی۔
پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم لمبے سفر کے بعد اتوار کی شب ہرارے پہنچی۔ فرحان یوسف کی قیادت میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم ہرارے میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا جو بارش کی بار بارمداخلت سے بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔
تین ملکی سیریز کا فائنل چھ جنوری کو طے ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی، ورلڈ کپ زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جا رہا ہے۔
THE PUBLIC POST