اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے، اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کے لیے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا، 3500 پاکستانی ہر سال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کے لیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 1500پاکستانی سیزنل کوٹہ جبکہ 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ پر ہر سال اٹلی جائیں گے۔ شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئر اور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا۔

وزارت اوورسیز کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کے لیے اٹلی جائیں گے، پاکستان کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ، کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہے، فروری میں پاکستان اٹلی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

’’جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے‘‘
وفاقی وزیر برائے اوور سیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اٹلی کا پاکستان کے لیے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے، اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جارہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کے لیے کھلیں گے، یہ پاکستان کے لیے یورپین لیبر مارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تلاش میں اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے، اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Check Also

پاکستان سے شکست کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *