اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار خارجہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے۔

پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نے حلف اٹھایا تھا تو پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کے شکار ملک کے طور پر جانا جاتا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن کے کچھ شیئرز لے گا اور یہ لائبلیٹی ختم ہوگی۔ جنوری کے 2 ارب کے رول اوور پر بھی بات ہوئی کوشش ہوگی کہ وہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ یو اے ای نے 3 ارب ڈالرز دیے تھے۔

نائب وزیر اعظم نے کہاکہ ساؤتھ ایشیا میں 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، ہم نے کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا، ہم نے ان کے سات طیارے گرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 36 گھنٹوں میں 80 ڈرون بھیجے گئے، ہم نے 79 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون نے ایک فوجی تنصیب پر تھوڑا نقصان کیا اور ایک بندہ ذخمی ہوا۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *