کوئٹہ:وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کر دیا گیا، چند روز قبل وڈیرہ محمد شریف بگٹی کا انتقال ہوگیا تھا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں بگٹی قبائل کے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کیا گیا۔
اس سے قبل اس منصب پر وزیر اعلیٰ کے چاچا زاد بھائی وڈیرہ محمد شریف بگٹی فائز تھے۔ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کی وفات کے باعث جرگے نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی مقرر کیا۔
چیف آف بگٹی قبائل کا تعلق بگٹی قبیلے کی شاخ مسوری سے ہوتا ہے اور قبائلی لحاظ سے بگٹی قبائل کے نواب کے بعد دوسرا اہم عہدہ چیف آف بگٹیز کا ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں آج تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، تقریب میں میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل کی پگڑی پہنائی جائے گئی۔
THE PUBLIC POST