دہشتگرد تنظیمیں بلوچ بچیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکُش بمبار بنانے کی تربیت دیتی ہیں، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں بلوچ بچیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکُش بمبار بنانے کی تربیت دیتی ہیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں۔

کراچی میں اے آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بچی سے رابطہ کیا گیا، دہشت گردوں نے بچی کی ذہن سازی کی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو خودکش بمبار بننے کے لیے تیار کیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے بچی کو خودکش بمبار بننے سے بچالیا ہے۔

ضیا لنجار نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، یہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹیٹ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔ ریاست بلوچ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے کہا کہ بی ایل اے اہلکار نے انسٹاگرام پر بچی سے رابطہ کیا، بچی کو واٹس اپ گروپ میں شامل کیا اور ریاست مخالف بیان دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی مکمل ذہن سازی کی گئی تھی، کراچی سے باہر بچی کو لے جایا گیا، اسنیپ چیکنگ کے دوران بچی کو پکڑا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچی کی فیملی کو بلا کر تمام چیزیں بتائی گئیں، کم عمری کی وجہ سے ہم اس بچی کو ملزم نہیں سمجھتے، ان کو پروٹیکشن دی جائے گی۔

Check Also

لیاری میں 3بچیوں کے باپ نے خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ باغ لائن کے رہائشی 3 بچیوں کے باپ نے گلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *