اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے صحت کا مسئلہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ہیلتھ سیکٹر کو صحیح سمت نہ دی تو یہ نیشنل کرائسز بن جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Check Also

سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے: کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *