اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں لیاری ایلیویٹڈ فریٹ کوریڈور کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں27 ارب روپے کے سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔
این جی اوز کے تحت غریب اور مستحق افراد کو سولر پینلز فراہمی تھی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ جو سولر پینل مارکیٹ میں 21 ہزار روپے میں دستیاب تھا وہ 60 ہزار روپے میں خریدا گیا۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں متعلقہ سیکرٹری کو مکمل ریکارڈ کیساتھ دوبارہ طلب کیا جائیگا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق اجلاس میںخواتین میں منشیات کے استعمال کے رجحان کا انکشاف ہوا۔
THE PUBLIC POST