کروڑوں روپے مالیت کی 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد چار مسافر بسیں ضبط

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ پاکستان کسٹمز نے چار بسوں سمیت پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔

ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ گڈانی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے فرنٹیئر کور اور مقامی پولیس کی معاونت سے ضلع حب میں اشوک پمپ کے قریب کارروائی میں غیر ملکی ساختہ 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ اور چار مسافر بسیں ضبط کرلیں۔

ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا تقریباً پچیس کروڑ پچیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے، یہ کارروائی چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) کی طرف سے ملنے والی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

جیسے ہی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی شروع کی ایک ہجوم جمع ہو گیا جس سے بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ جھڑپ کے دوران بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کسٹمز، ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے صورت حال پر قابو پا لیا گیا، مخالفانہ ماحول اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ضبط شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر کسٹمز ویئرہاوٴس گڈانی منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

پاکستان کی آسکرز کیلئے آفیشل انٹری، فلم ہندن اکیڈمی ایوارڈز تک کیوں نہ پہنچ سکی؟ وجہ سامنے آگئی

سال رواں 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بروشسکی زبان میں بننے والی پہلی پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *