مودی حکومت میں صحافیوں کی زندگی شدید دباؤ کا شکار، دی وائر نے بھانڈا پھوڑ دیا

بھارت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں صحافیوں اور آزادیِ اظہارِ رائے کو درپیش خطرات پر ایک بار پھر سنگین خدشات سامنے آ گئے ہیں۔

بھارتی جریدے دی وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران صحافیوں کو تشدد، گرفتاریوں، قانونی دباؤ اور سنسرشپ جیسے شدید مسائل کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارت بھر میں 14 ہزار 800 سے زائد صحافیوں کو مختلف نوعیت کے تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان واقعات میں 8 صحافیوں اور ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ہلاکت بھی رپورٹ کی گئی، جبکہ 117 افراد کو آزادیِ اظہارِ رائے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

دی وائر کے مطابق آزادیِ اظہارِ رائے کی خلاف ورزی کے سب سے زیادہ 108 واقعات وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی کی آڑ میں 208 افراد کو بلیک میل یا دباؤ میں رکھا گیا۔

Check Also

نیتن یاہو حکومت کو بڑا جھٹکا،69 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ گئے

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *