ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادیامریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی اور معروف طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔

خاندان اور سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کی گاڑی کو حادثہ اچانک پیش آیا تاہم واقعے کی تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔

ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کی ممتاز پروفیسر تھیں اور اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور تدریسی خدمات کے باعث نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں۔

اِن کی وفات پر طبی برادری اور پاکستانی کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکا کے چلڈرنز ہاسپٹل آف دی کنگز ڈاٹرز نے بھی ڈاکٹر فائقہ قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک مخلص اور قابل پیڈیاٹرک فزیشن قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر فائقہ کے والد ایئر مارشل (ر) نور خان پاکستان کے نامور رہنما رہے جنہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ سمیت سول ایوی ایشن، اسپورٹس اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

Check Also

ایف بی آر کا حال ہی میں شادی کرنے والی معروف اداکارہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

سوشل میڈیا پر گردش کردہ خبروں کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *