پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین پیمرا کیلئےعنبرین جان کے نام کی تجویز

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کے نام کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیمرا کے لیے کمیٹی نے عنبرین جان کو متفقہ طور پر نامزد کیا ہے، وہ اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات رہی ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی برائے تعیناتی چیئرمین پیمرا کا اجلاس ہوا، جس میں محمد شہباز بابر، سینیٹر سرمد علی شریک تھے جبکہ ممبر اسمبلی رضا علی گیلانی اور سینیٹر علی ظفر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 4 رکنی کمیٹی نئے چیئرمین پیمرا کےلیے نام کی منظوری دی، اجلاس میں 5 ناموں پر مشاورت ہوئی، جن میں عنبرین جان، متین حیدر، بریگیڈیئر ریٹائرڈ انوار احمد، ڈاکٹرحامد خان اور سردار عرفان اشرف شامل ہیں۔

Check Also

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *