ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے ٹرمپ کی دوبارہ دھمکی

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ اس پر ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے۔

مظاہرے اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور مہنگائی، اقتصادی بحران اور ایرانی ریال کی شدید گراوٹ کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایرانی حکومت مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھتی ہے تو واشنگٹن شدید ردعمل دے گا۔

Check Also

فرح خان نے اکشے کھنہ کے ساتھ کام سے گریز کی وجہ بتادی

بھارتی فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے ابتدائی دور میں میں اکشے کھنہ کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *