ابوظبی کے ولی عہد وزرا و کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آٓصف علی زرداری، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گل دستے پیش کیے۔

ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ولی عہد کی آمد پر مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، وزیراعظم پاکستان اور ابو ظہبی کے ولی عہد کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی جس کے بعد وفود کہ سطح پر بات چیت میں دونوں رہنماء اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور ابوظبی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

Check Also

ڈاکٹر عاصم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق بتا دیا

کراچی (پبلک پوسٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *