بھارت میں ہاتھی نے 20 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں یکم سے 9 جنوری کے درمیان ہوئیں تاہم اب تک ہاتھی کو قابو نہیں کیا جاسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے جس سے اسے ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اس کا یہ رویہ 15سے 20 روز میں ختم ہو سکتا ہے۔

Check Also

’بھارتی اور چینی افواج میں ٹکراؤ جاری ہے،انڈین بارڈر فورس کے سربراہ کا اعتراف

بھارتی انڈو تبتن بارڈر پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *