بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے متنازع بیانات پر بی سی بی کی ڈسپلنری کارروائی، شوکاز نوٹس جاری

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر نظم السلام کے قابل اعتراض بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

بی سی بی کے مطابق بورڈ ممبر کے حالیہ قابل اعتراض بیانات کی مذمت کو دہراتے ہیں، اس حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کرکے 48 گھنٹوں کے اندر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ معاملےکی تہہ تک پہنچنے کے لیے کارروائی کا تمام عمل مکمل کیا جائے گا، معاملے کو ضابطے کے مطابق نمٹایا جائے گا اور کارروائی کے نتائج کی بنیاد پر مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

بی سی بی نے کہا بورڈ کو امید ہے کہ کرکٹرز پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں گے اور بی پی ایل کی کامیاب تکمیل کے لیے کھلاڑی تعاون کریں گے۔

بی سی بی کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یہ لیگ بنگلا دیش کرکٹ اور ملکی اور غیرملکی فینز کے لیے ایک خاص حصہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

سلمان خان کی روبوٹ سےہچکچاہٹ بھری ملاقات وائرل

دنیا بھر کے لوگ سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے یا ہاتھ ملانے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *