ہم قانون کی بالادستی کیلئےکھڑے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی کےلیے کھڑے ہیں۔

ہری پور کے صدیق اکبر چوک پر خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے، ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر قیادت ریلی ضلع ہری پور کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئی ضلع ایبٹ آباد میں داخل ہوئی۔

ایبٹ آباد پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر کا استقبال کیا۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *