کراچی میں سردی کی شدتکب تک رہے گی؟

کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور شہر میں رواں ہفتے سردی اسی طرح رہے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی کے مطابق کل اورپرسوں ہوا کی رفتار 45کلو میٹر فی گھنٹہ تک محسوس کی گئی۔

پی ایم ڈی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کراچی میں فروری میں درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے، فروری میں دو سے تین مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک پراثر انداز ہوسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتےبارش کا کوئی سسٹم نظر نہیں آرہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سرد ترین رہے، جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ ماڑی پور پر کم سے کم درجہ حرارت 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شاہراہِ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلستان جوہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *