واشنگٹن: امریکا نے ستمبر 30 تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ 2 بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ گیسٹ ورکر ویزے ان امریکی کمپنوں کو دستیاب ہونگے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت ایچ 2 بی موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ دستیاب ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی، اس اقدام سے تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈپروسیسنگ جیسے شعبوں کوفائدہ پہنچے گا، جہاں امریکی کمپنیوں کوورکرزکی شدید کمی کا سامنا ہے۔
امریکا میں موسمی کاروبار سے وابستہ کمپنیوں، خصوصاً ہوٹل انڈسٹری، طویل عرصے سے اضافی ویزوں کا مطالبہ کر رہے تھے، جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے امریکی صدر کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی کی شکایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2025 میں صدارت سنبھالنے کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔
THE PUBLIC POST