لوئر دیر میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق 13 افراد زخمی

لوئر دیر میں پیش آئے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے منڈہ ٹاکورہ میں پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *