پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
اس حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی اسپرٹ برقرار رہی، حکومتِ پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقار کو محفوظ کیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ جیت گئی جس کا مطلب ہے کہ فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پُل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کے 174 ملین امریکی ڈالرز بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا ہے، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
THE PUBLIC POST