اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر لوٹ مار کے بعد ملزم فرار

لیہ:(پبلک پوسٹ)پنجاب میں اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر لوٹ مار کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے تھانہ فتح پور کی حدود میں ایک خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر ویڈیو وائرل کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم وسیم نے خواجہ سرا ممنون عباس عرف مشال کے بال کاٹ دیے۔
خواجہ سرا کی درخواست پر ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ مشال کے مطابق ملزم وسیم نے میلہ عنایت شاہ کے قریب نقدی چھینی اور زبردستی سر کے بال کاٹ ڈالے۔ملزم نے اسلحہ کے زور پر موبائل ، ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی چھینی اور ویڈیو بھی بنائی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس دوران ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے خواجہ سرا کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Check Also

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *