وفاقی آئینی عدالت میں آنکھوں کی 6/6بینائی کا دلچسپ تذکرہ

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران آنکھوں کی 6/6 بینائی سے متعلق دلچسپ تذکرہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ دُور سے فائل کو دکھا رہے ہیں، میری نظر 6/6 نہیں ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ نظر 6/6 بھی ہوتی تب بھی دُور سے پڑھنا ممکن نہیں۔وکلا دُوربین یا ٹیلی اسکوپ لے کر دُور سے پڑھ سکتے ہوں گے۔ مجھ سے نہیں پڑھا جائے گا۔

انہوں نے کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل الاؤنس کے کیسز کی کئی کیٹیگریز ہیں۔ ایک سماعت میں اتنا طویل کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ہر کیٹیگری کا کیس الگ الگ ٹیک اپ کریں گے۔

بعد ازاں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Check Also

بلاول بھٹو کا عبدالعلیم خان سے رابطہ،گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی دعوت

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *