جامعہ کراچی آج بند، تمام امتحانات ملتوی

جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا، 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قریب احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے.

Check Also

پراپرٹی خریدنے اور بیچنے پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری

اسلام آباد:حکومت نے یکم جولائی سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے پر ایڈوانس ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *