کیا امریکا ایران جنگ میں بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے؟ انڈیا کی بڑی وضاحت سامنے آگئی

انڈین حکومت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکا کی بحریہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے فیکٹ چیک اکاؤنٹ کے مطابق یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جعلی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایک امریکی چینل پر نشر ہونے والی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ امریکی بحریہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے بھارت کی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے، تاہم یہ خبر درست نہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اس طرح کی غیر مصدقہ اور من گھڑت معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جن سے عوام کو گمراہ کیا جا سکتا ہے، اس لیے لوگوں کو ایسی خبروں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ دعویٰ سابق امریکی فوجی افسر اور سابق وزیر دفاع کے مشیر ڈوگلس میک گریگور نے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے حملوں کے بعد اپنے اڈوں کے نقصان کی وجہ سے بھارت اور اس کی بحری تنصیبات کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

اس بیان کے بعد بھارت میں سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی تھی۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کی ترجمان نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ کیا وزیر اعظم مودی کی حکومت امریکا اور اسرائیل کو ایسی جنگ میں بھارتی بحری اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہے جس میں عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

بھارتی حکومت نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں محض افواہیں ہیں۔

Check Also

5 دن سے بھارت میں پھنسی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی نے خاموشی توڑ دی

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں پیدا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *