کراچی: مائی کولاچی پھاٹک سے جناح برج جانیوالا راستہ چھوٹے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

مائی کولاچی پھاٹک سے جناح برج جانے والا راستہ چھوٹے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا ایم ٹی خان روڈ بھی چھوٹے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک گزرنے پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یکم مارچ کو امریکی قونصلیٹ کے باہر ناخوشگوار واقعے کے بعد سے بوٹ بیسن سے جناح برج جانے والی سڑک ایم ٹی خان روڈ اور علاقے میں موجود دیگر شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

Check Also

ایلیمنیٹر 1: حیدرآباد کنگز کی جیت، ملتان سلطانز پی ایس ایل 11 سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *